13 جون، 2016، 1:10 AM

آرلینڈو نائٹ کلب پر حملہ کرنے والےعمر متین کا تعلق داعش سے تھا

آرلینڈو نائٹ کلب پر حملہ کرنے والےعمر متین کا تعلق داعش سے تھا

امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے شخص عمر متین کا تعلق داعش سے تھا ۔

مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے شخص عمر متین کا تعلق داعش سے تھا۔ امریکی شہر آرلینڈو کے نائٹ کلب پر حملہ کرنے والے شخص کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ وہ افغان نژاد امریکی تھا اس کا نام عمر متین اور اس کی معر 29 سال ہے۔ اس نے داعش ک بیعت کررکھی تھی۔
برطانوی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ غیر مصدقہ اطلاعات کے مطابق عمر متین کا داعش سے تعلق تھا، فلوریڈا کے گورنر نے بیان دیا ہے کہ نائٹ کلب فائرنگ واقعہ واضح طور پر دہشت گردی ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق حملہ آور عمر متین نے فائرنگ سے پہلے ہیلپ لائن 911 پر کال کی تھی اور داعش کے سربراہ سے بیعت کا بتایا تھا ۔عمر متین کے حملے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے۔

News ID 1864705

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha